Get Alerts

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں اہم ملاقات

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں اہم ملاقات

نیویارک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کے درمیان نیویارک میں اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے فریم ورک کے تحت ادارہ جاتی انفراسٹرکچر کے قیام میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ تینوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی سکیورٹی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سنگاپور اور بحرین کے وزرائے خارجہ نے بھی ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

اسحاق ڈار نے متعلقہ وزرائے خارجہ کے ساتھ آئندہ ہونے والے مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگز: