Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک: وزیراعظم محمد شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اہم خطاب کریں گے۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم خطے کی سکیورٹی صورتحال، فلسطین اور کشمیر سمیت اہم عالمی و علاقائی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں خطے میں امن و استحکام، عالمی چیلنجز اور باہمی تعاون سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔ وزیراعظم نے عالمی سطح پر امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار اور مؤقف سے آگاہ کیا۔

ٹیگز: