Get Alerts

پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، وزیراعظم

پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، وزیراعظم

نیویارک: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امریکی اور پاکستانی بزنس کونسلز کے وفود نے نیویارک میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، فنانس، زراعت، کان کنی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔ حکومت سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی پر توجہ دے رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو ڈیجیٹل بنانے، ٹیکنالوجی کے فروغ اور ای گورننس کے لیے تیزی سے اقدامات جاری ہیں، جبکہ نجی شعبے کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اصلاحات کا عمل بھی جاری ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے کے بعد پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی بھی نجکاری کی جا رہی ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی و کاروباری روابط مزید مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگز: