Get Alerts

پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، اویس لغاری

پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے توانائی اور ٹرانسمیشن شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

بی آئی آئی کے ایم ڈی اور ہیڈ آف ایشیا سری نی ناگراجن کی قیادت میں وفد نے پاکستان کے توانائی شعبے میں طویل المدتی شراکت داری اور ٹرانسمیشن کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اویس لغاری نے بتایا کہ برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ پاکستان میں پہلے ہی تقریباً 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئندہ 8 سے 10 برس کے لیے توانائی کے شعبے کا جامع فریم ورک تیار کیا ہے، جس کے تحت مستقبل کی توانائی ضروریات کا تعین اور سرمایہ کاروں کے لیے مستحکم ماحول یقینی بنایا جائے گا۔

اویس لغاری نے کہا کہ قومی گرڈ کی توسیع، بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹمز، گرڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی تنصیب سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے نمایاں مواقع موجود ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ٹرانسمیشن منصوبوں میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور بین الاقوامی تعاون کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ سرمایہ کاروں کو شفاف اور قابلِ اعتماد ماحول فراہم کرنے کے لیے اصلاحات کا عمل بھی جاری رکھا جائے گا۔

ٹیگز: