Get Alerts

 ایوانکا ٹرمپ کو اپنے والد کے رویے کے دفاع کی کوشش پر شدید شور شرابے کا سامنا

 ایوانکا ٹرمپ کو اپنے والد کے رویے کے دفاع کی کوشش پر شدید شور شرابے کا سامنا

برلن : جرمنی میں جاری خواتین کے جی20 اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی جانب سے خواتین سے متعلق اپنے والد کے رویے کے دفاع کی کوشش پر انہیں شدید شور شرابے کا سامنا کرنا پڑا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ واقعہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جاری خواتین کے جی 20 اجلاس میں پیش آیا۔ جب انھوں نے اپنے والد اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کرنا شروع کی تو وہاں موجود لوگوں کو یہ ناگوار گزرا۔
جب انھوں نے کہا کہ ان کے والد خواتین کی عزت کرتے ہیں اور خاندان کے تصور میں یقین رکھتے ہیں تو لوگوں نے شور مچا کر ان سے اختلاف کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو خواتین کے متعلق ان کے رویے کے لیے کافی بار تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔