Get Alerts

شردھا کپور بیڈ منٹن چیمپئن پر بننے والی فلم کا حصہ

شردھا کپور بیڈ منٹن چیمپئن پر بننے والی فلم کا حصہ

ممبئی : اداکارہ شردھاکپور بھارتی بیڈ منٹن چیمپئن سائنا نہوال کی زندگی پر بننے والی فلم کا حصہ ہوں گی۔ فلم کے ہدایتکار امول گپتا ہیں۔

آج کل شردھا کپور داﺅد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر پر بننے والی فلم ”حسینہ“ میں کام کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ وہ دنیا کی نمبر ون بیڈ منٹن کھلاڑی کی زندگی پر بننے والی فلم کا حصہ ہوں گی۔