کترینہ اور رنویر کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کترینہ اور رنویر کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: فوٹو: انسٹاگرام

ممبئی : بالی ووڈ کے معروف اداکار کترینہ کیف اورنویر سنگھ کی بزنس میگنٹ این ایل رنگتا کی بیٹی تنوشری رنگتا کی سنگیت تقریب میں ڈانس وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بزنس میگنٹ این ایل رنگتا کی بیٹی تنوشری رنگتا کی سنگیت تقریب دہلی میں منعقد ہوئی جس میں بالی وڈ شخصیات کترینہ کیف، رنویر سنگھ، شاہد کپور،کرن جوہر،شردھا کپور اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر ان سب نے مختلف گانوں پر پرفام بھی کیا جس میں سے کترینہ کیف اور رنویرسنگھ کی ڈانس وڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ کترینہ کیف ان دنوں فلم ٹھگز آف ہندوستان کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔