Get Alerts

مسلسل غیر حاضری پر کانسٹیبل شہباز شریف معطل

مسلسل غیر حاضری پر کانسٹیبل شہباز شریف معطل

لاہور: پولیس ٹریننگ کالج میں تعینات کانسٹیبل شہباز شریف کو معطل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پولیس ٹریننگ سینٹر  چوہنگ میں شہباز شریف نامی کانسٹیبل کو ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر  معطل کیا گیا، مذکورہ کانسٹیبل سینٹر کی عارضی  سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھا ۔

کانسٹیبل شہباز شریف  کو ڈیوٹی سے  ہٹانے اور اسکی جگہ دوسرے کانسٹیبل کو ڈیوٹی پر تعینات کرنے کی رپورٹ کمانڈنٹ چوہنگ کو ارسال کر دی گئی۔کانسٹیبل کیخلاف ارسال کردہ  رپورٹ  کے مطابق شہباز شریف مورخہ 7 اپریل 2022 سے ڈیوٹی پر غیر حاضر تھا جس کو متعدد بار  بذریعہ فون ڈیوٹی پر آنے کا کہا گیا  لیکن وہ غیر حاضر رہا، جس کے بعد ایکشن لیا گیا۔

ٹیگز: