Get Alerts

حمزہ شہباز کے حلف سے قبل گورنر پنجاب سے متعلق بھی اہم خبر آگئی

حمزہ شہباز کے حلف سے قبل گورنر پنجاب سے متعلق بھی اہم خبر آگئی

لاہور: گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کوڈاکٹرز نے ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جس کے بعد وہ گھر جا چکے ہیں۔

ترجمان سروسز ہسپتال کے مطابق سینئر فزیشن نے گورنر پنجاب کاچیک اپ کیا ہے اور ان کے ٹیسٹ رپورٹس نارمل آنے پر ادویات تجویز کر کے گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں سروسز اسپتال لایا گیا ۔

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو سروسز اسپتال کے وی وی آئی پی وارڈ میں داخل کر لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے نومنتخب وزیراعلی حمزہ شہباز کا حلف لینے سے انکار کررکھا ہے۔

ٹیگز: