گیس مزید مہنگی

 گیس مزید مہنگی

اسلام آباد: سوئی ناردرن گیس نے گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ چارجز جنوری 2023 سے لاگو ہوں گے، صارفین کو 3 ماہ کے بقایاجات میٹر،رینٹ اور گیس ٹیرف کی مد میں اضافی دینا ہوں گے۔

سوئی ناردرن گیس کے ترجمان کا کہناہے کہ یہ اوگرکا فیصلہ ہے جو لاگو کیا گیا ہے، نومبر دسمبر میں 0.9 کیوبک ہیکٹرسے کم گیس بل والوں پر میٹر رینٹ لاگو نہیں ہو گا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کم گیس استعمال والے صارفین میٹر رینٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔