Get Alerts

پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کردی

پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کردی

لاہور:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کا پہلگام واقعے میں براہ راست یا بالواسطہ کوئی تعلق نہیں ہے، اور پاکستان اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے  تعاون کرنے پر تیار ہے۔

لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ یہ تیسری بار ہے کہ جب بھارت میں کسی غیر ملکی رہنما کا دورہ ہو رہا ہو، اسی دوران پہلگام میں اس نوعیت کا واقعہ پیش آتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارت میں غیر ملکی دوروں کے دوران ایسے واقعات کیوں ہوتے ہیں؟

انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ پاکستان اس وقت معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اس کے استحکام میں ایسے واقعات کا نقصان پاکستان کو پہنچتا ہے، جبکہ بھارت کو اس کا فائدہ ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے پاس بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔

محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور اس واقعے پر شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ حقائق منظر عام پر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے موقف پر قائم ہے کہ ہم ہر فورم پر اس مسئلے کی بات کریں گے۔

ٹیگز: