یمن کے ساحل کے نزدیک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

یمن کے ساحل کے نزدیک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

صنعا:اہم ترین عرب ملک میں امریکی فوج کا ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا تفصیلا ت کے مطابق   امریکی مرکزی کمان نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران یمن کے ساحل کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو جاری کیے گئے ایک امریکی بیان میں بتایا گیا کہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر یمن کے ساحل سے 20 میل جنوب میں جمعہ 25 اگست کی شام حادثے کا شکار ہوا۔

امریکی فوج کے مطابق ہیلی کاپٹر کے عملے کے 5 افراد کو بچا لیا گیا جب کہ چھٹے اہل کار کی تلاش جاری ہے جو ابھی تک لا پتہ ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں