سونے کی قیمت میں اضافہ،فی تولہ بڑھ کر 55 ہزار 6 سوروپے کا ہوگیا

سونے کی قیمت میں اضافہ،فی تولہ بڑھ کر 55 ہزار 6 سوروپے کا ہوگیا
کیپشن: Image by goldpricenow.org

کراچی: صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوگیا۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت17ڈالر کے اضافے سے 1207ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی گزشتہ روزفی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوگیا.

جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 55600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 47668 روپے ہوگئی۔


اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 770 روپے اورفی دس گرام چاندی کی قیمت 660روپے پر مستحکم رہی۔