آخری ون ڈے: پاکستان کا افغانستان کو فتح کیلئے 269 رنزکا ہدف 

آخری ون ڈے: پاکستان کا افغانستان کو فتح کیلئے 269 رنزکا ہدف 

کولمبو: پاکستان نے تین میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں افغانستان کو فتح کے لیے 269 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ مقررہ اوورز میں پاکستانی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔ 

پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن شروع میں ہی مشکلات کا شکار رہی، امام الحق کو 13 رنز پر گلبدین نائب نے آؤٹ کر دیا۔

  

اس سے قبل اوپنر فخر زمان بھی 27 رنز بنا کر گلبدین نائب کا شکار بنے جبکہ کپتان بابر اعظم 86 گیندوں پر 60 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

قومی ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان نے 67، سعود شکیل نے 9 اور شاداب خان نے 3 رنز کی اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے اور دوسرے میچ میں فتح کے بعد تین میچوں کی سیریز پہلے ہی دو زیرو سے فتح حاصل کرلی ہے۔  

مصنف کے بارے میں