ممبئی : بالی ووڈ کے مشہور جوڑے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا نیا گھر ممبئی کے پوش علاقے میں مکمل ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس عالیشان گھر کی تعمیر میں تقریباً 5 سال کا عرصہ لگا۔
یہ گھر "کرشنا راج بینگلو" کے نام سے جانا جاتا ہے، جو چھ منزلوں پر مشتمل ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ رنبیر اور عالیہ نے اس گھر کی تعمیر کے دوران خود نگرانی کا کام بھی کیا، تاکہ ہر چھوٹے بڑے کام میں وہ خود شریک رہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رنبیر اور عالیہ جلد ہی اپنے نئے گھر میں منتقل ہو جائیں گے، جہاں اداکار کی والدہ نیتو کپور بھی ان کے ساتھ رہیں گی اور وہ کرائے کے گھر کو چھوڑ دیں گی۔
رنبیر اور عالیہ کے اس گھر کی مالیت تقریباً 250 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے، جو اسے بالی ووڈ کے کسی بھی اسٹار کے سب سے مہنگے گھروں میں شامل کر دیتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان کا 6 منزلہ گھر، "منٹ"، بھی تقریباً 200 کروڑ روپے کی مالیت رکھتا ہے۔
یہ عالیشان گھر ساحل سمندر کے کنارے واقع ہے، جہاں شیشے کے دروازے اور خوبصورت بالکونیاں لگائی گئی ہیں، جن میں ہرے بھرے پودے بھی سجے ہوئے ہیں، جو گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہے ہیں۔