بھارتی فنکار رنبیر کپور اور گرل فرینڈ عالیہ بھٹ مشکل میں پڑگئے

بھارتی فنکار رنبیر کپور اور گرل فرینڈ عالیہ بھٹ مشکل میں پڑگئے

ممبئی : بھارتی اداکار عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور مشکل میں پڑ گئے  ۔  فینز کی بڑی تعداد دیکھ کر " لو برڈز "  کو جان بچانا مشکل ہوگئی اور رنبیر کپور عالیہ بھٹ کو بانہوں کے گھیر ےمیں لے کر ائرپورٹ میں داخل ہوگئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار رنبیر کپور ساتھی فنکارہ اور  گرل فرینڈ عالیہ بھٹ  کے ساتھ ائرپورٹ سے باہر نکلے تو فینز کی بڑی تعداد نے ان کو گھیر لیا ۔ اس موقع پر فینز کی طرف سے فنکار جوڑی کے ساتھ دھکم پیل بھی دیکھنے میں آئی ۔

بھارتی فنکار جوڑی ماسک اور چشمے لگا کر ائر پورٹ سے باہر نکلی  لیکن پھر بھی  مداحوں نے ان کو پہچان لیا ۔ بھارتی فنکاروں کو دیکھ کر فینز کی بڑی تعداد ان کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش  کرنے لگے جس سے دونوں فنکار پریشان ہوگئے ۔

بھارتی اداکار رنبھیر کپور اس صورتحال کے پیش نظر عالیہ بھٹ کو بچانے کی کوشش کرتے نظر آئے ۔ انہو ں نے فلمی ہیرو کی طرح  رئیل لائف میں عالیہ بھٹ کو بانہوں کے گھیرے میں لے کر فینز کی طرف سے ہونے والی دھکم پیل سے بچانے کی کامیاب کوشش کی اور وہ جلدی سے جودھ پور ائرپورٹ میں داخل ہوگئے ۔ اس واقعہ سے متعلق سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئی ہیں جن کو مداحوں کی بڑی تعداد دیکھ چکی ہے ۔

یاد رہے کہ بھارتی اداکار رنبھیر کپور نے پچھلے دنوں 39 ویں سالگرہ منائی تھی ۔ اس موقع پر ایک سادہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کی فیملی کےلوگوں نے ہی شرکت کی۔ عالیہ بھٹ نے اس موقع پر رنبھیر کپور کو مبارکباد دی اور ایک ایسی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ رنبھیر کپور کے ساتھ ایک جھیل کے کنارے بیٹھی ہوئی ہیں ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبھیر کپور بہت جلد شادی کرنے والے ہیں اور اس سلسلے میں دونوں فنکاروں کے خاندان بھی ان کے ساتھ ہیں ۔