Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کی کسٹمز نظام کو فیس لیس اور شفاف بنانے کےلیے فوری اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی کسٹمز نظام کو فیس لیس اور شفاف بنانے کےلیے فوری اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں کسٹمز نظام کو جدید، فیس لیس اور شفاف بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کو سہولت فراہم کرنا اور ملکی ریونیو میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت کسٹمز کے جانچ پڑتال اور تخمینے کے نظام میں شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ کسٹمز کلیئرنس کے عمل میں بہتری کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی رسک مینجمنٹ سسٹم جلد فعال ہو جائے گا، جس سے اشیاء کی جانچ پڑتال اور کلیئرنس کے عمل میں نمایاں بہتری آئے گی۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ کسٹمز نظام کو فیس لیس (Faceless) بنایا جائے تاکہ کرپشن کے امکانات ختم ہوں اور کاروباری طبقے کو آسانی ہو، جانچ پڑتال اور تخمینے کے عمل میں درکار وقت کو کم سے کم کیا جائے ، انتظامی اصلاحات متعارف کرا کر کسٹمز کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائےاور 
کسٹم تخمینے پر نظرثانی کی اپیلوں کا اختیار غیر جانبدار افسران کو سونپا جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ معاشی اور تجارتی اصلاحات کے ذریعے سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی پالیسی کا اہم ستون ہے، اور کسٹمز نظام کی شفافیت اس میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت کی انسدادِ سمگلنگ حکمت عملی کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ غیر قانونی اشیاء کی نقل و حمل میں واضح کمی اور قانونی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نے بندرگاہوں پر بڑھتے ہوئے کارگو کی بروقت ترسیل کے لیے منظم منصوبہ بندی کی بھی ہدایت دی، تاکہ تجارتی سامان کم سے کم وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکے۔

ٹیگز: