Get Alerts

پمز آتشزدگی کی تحقیقات، 7 رکنی کمیٹی قائم، 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب

پمز آتشزدگی کی تحقیقات، 7 رکنی کمیٹی قائم، 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب

اسلام آباد:اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے سات رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی 24 گھنٹے میں اپنی رپورٹ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو پیش کرے گی۔ تحقیقاتی کمیٹی آتشزدگی کی وجوہات کا جائزہ لینے کے ساتھ پمز اسپتال میں فائر سیفٹی کے لیے کیے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لے گی۔

کمیٹی ہسپتال میں فائر سیفٹی انتظامات، دستیاب سہولیات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لے گی۔

ٹیگز: