Get Alerts

دورہ چین: مریم نواز کی شن جیانگ کے پارٹی سیکرٹری سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو

دورہ چین: مریم نواز کی شن جیانگ کے پارٹی سیکرٹری سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو

بیجنگ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورۂ چین کے دوسرے روز شن جیانگ کے پارٹی سیکرٹری اور سیاسی کمشنر ہی ژونگ یو سے ملاقات ہوئی، جس میں پنجاب اور شن جیانگ کے درمیان اقتصادی ترقی اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں صحت، زراعت، معیشت اور کاروباری شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ عوامی سطح پر پیپل ٹو پیپل ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر پاکستانی طلبہ کے لیے آن لائن تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں خطوں کے درمیان مختلف شعبوں میں روابط اور تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ٹیگز: