نواز شریف کو سالگرہ کا پیغام دینا نریند مودی کو مہنگا پڑ گیا

نواز شریف کو سالگرہ کا پیغام دینا نریند مودی کو مہنگا پڑ گیا

نئی دہلی :بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کر نا مہنگا پڑ گیا۔ لوگوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی سیاست کے دوغلے پن پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کیا۔
کسی نے مو دی جی کو مبارکباد دینے پر دیش دروھی قرار دے دیا ،کچھ لوگوں نے سوال کیا کہ اگر یہ مبارک باد عامر خان ، سلمان خان، یا شارخ دیتے تو ملک میں ہنگامے او ر احتجاج شروع ہوجاتے کیوں ؟بھارتی میڈیا بھی مودی کی مبارکباد کی ٹوئیٹ پر آگ بگولا ہے .