کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کیس میں بانی ایم کیو ایم ، فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی،اور سلمان مجاہد سمیت 100 سے زائد رہنما ؤں کے وارنٹ جاری کردئیے۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کےحوالے سے 31 مقدمات کی سماعت کی گئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ان مقدمات میں بانی ایم کیو ایم ، فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی،اور سلمان مجاہد سمیت 100 سے زائد رہنما ؤں کے وارنٹ جاری کردئیے۔
22 اگست کو ایم کیو ایم کے بانی نے پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کے دوران ملک کے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز باتیں کی تھیں جس پر ان سمیت کئی دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26جنوری تک ملتوی کردی۔