امریکہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 64افراد ہلاک

امریکہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 64افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں کم سے کم 64افراد ہلاک ہوگئے۔ایرانی ٹی وی نے ایک رپورٹ میں فائرنگ کے واقعات درج کرنے والے امریکی مرکز کے حوالے سے بتایا ہے کہ پچھلے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے ایک سو پچپن واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ مذکورہ واقعات میں کم سے کم 64 افراد ہلاک اور 110کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات ریاست ایلی نوائے میں پیش آئے جہاں نو مقامات پر فائرنگ کی گئی۔ ریاست شمالی کیرولائینا میں فائرنگ کے چھے واقعات ریکارڈ کئے گئے۔ ٹیکساس، لوئیزیانا ، نیویارک، یوٹا ، ورجینیا اور روڈ آئی لینڈ میں بھی فائرنگ کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔امریکی مرکز کے مطابق 2016 کے آغاز سے چوبیس دسمبر تک ، ملک میں فائرنگ کے چھپن ہزار پانچ سو پچیس واقعات پیش آچکے ہیں جس کے نتیجے میں 14624 افراد ہلاک اور 29893 زخمی ہوئے ۔