Get Alerts

سعودی عرب میں ایسا نا قابل یقین شرمناک کام کہ جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا

سعودی عرب میں ایسا نا قابل یقین شرمناک کام کہ جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا

سعودی عرب میں ایسا نا قابل یقین کام دیکھنے میں آیا  کہ جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

سعودی عرب کے شہر دہران کی ہائپر مارکیٹ میں لڑکیاں سفید لباس میں ملبوس ایک سٹال پر کھڑی تھیں جبکہ ان کے پاس ہی گاہکوں کے لئے ایک اشتہار آویزاں تھاجس پر ان لڑکیوں کی تمام تفصیلات فراہم کیگئی تھی۔

 یہ لڑکیاں گھریلو ملازماﺅں کے طور پر پیش کی گئی تھیں اور گاہک دیگر اشیائے فروخت کی طرح انہیں بھی اچھی طرح دیکھ کر اور ان کے متعلق فراہم کی گئی معلومات جان کر انہیں لے جانے کا فیصلہ کرسکتے تھے۔ لڑکیوں کو برائے فروخت اشیاءکی طرح گاہکوں کے سامنے پیش کرنے کی خبر وزارت محنت کو ہوئی تو فوری طور پر ایک ٹیم ہائپر مارکیٹ پہنچ گئی۔

وزارت محنت کے ترجمان خالد ابا الخلیل کا کہنا تھا کہ وزارت کے انسپکٹروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔ انہوں نے اس طرح کے واقعات کو ناقابل قبول قرار دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعہ میں ملوث کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ آئندہ اس طرح کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔کہا جارہا ہے کہ لڑکیاں فروخت کرنے والی ہائپر مارکیٹ بند کردی گئی ہے۔

ٹیگز: