سعودی عرب میں 6پاکستانیوں کا ایسا شرمناک اقدام ک جان کرآپ حیران رہ جائیں گے

سعودی عرب میں 6پاکستانیوں کا ایسا شرمناک اقدام ک جان کرآپ حیران رہ جائیں گے

جدہ: 50 لاکھ ریال مالیت کا سونا لوٹنے والے 6 پاکستانیوں کو ریاض پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ریاض پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزمان نے سونے کا شو روم بند کرکے گھر جانے والے یمنی شخص کو قابو کیا اور اس کے ہاتھ پاﺅں باندھ کر اسے شوروم واپس لائے، چابی چھینی اور شوروم سے 50 لاکھ ریال مالیت کے زیورات قبضے میں کرکے فرار ہوگئے تھے۔ گورنر ریاض نے واردات کی اطلاع ملنے پر صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر رہزنوں کو گرفتار کرنے کے سخت احکام جاری کئے۔
گرفتاری سے قبل ان ملزمان میں سے 2خروج عودة نکلوا چکے تھے اور سفر کرنے ہی والے تھے لیکن سیکیورٹی فورسز کی طرف سے بر وقت کارروائی کے بعد انکو گرفتار کر لیا گیا۔تاہم واردات میں استعمال ہونےو الی کار بھی برآمد کرلی گئی۔
اس کے علاوہ پاکستانی گروہ نے ایک کمپنی کی گاڑی بھی چوری کی تھی جس میں لاکھوں ریال مالیت کے 1225 لیپ ٹاپ بھی رکھے ہوئے تھے۔