راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو 15 روز کیلئے نظر بند کر دیا گیا۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو نظر بند کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نظر بندی کا آرڈر جاری کردیا ۔
ڈی سی نے شاہ محمود کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیے.جاری کیے گئے نظر بندی کے احکامات کے مطابق شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں۔
آرڈز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش درکار ہے۔