Get Alerts

متحدہ عرب امارات کے صدر آج ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

متحدہ عرب امارات کے صدر آج ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان آج ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ اس دورے کے دوران اماراتی صدر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اماراتی شاہی مہمان کے استقبال کی تیاریاں اسلام آباد میں مکمل کر لی گئی ہیں، اور اس موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات کو سخت کر دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستان کے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ترقی کے شعبوں میں مزید تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

دورے کے تناظر میں وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان سیکرٹریٹ، وفاقی ادارے، سینیٹ سیکرٹریٹ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ، اور اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت دیگر ادارے بند رہیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی اپنے نوٹیفکیشن میں 26 دسمبر کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

تاہم، اسلام آباد کے ہسپتال، بینک، ضروری سروسز کے دفاتر، میٹروپولیٹن کارپوریشن، سی ڈی اے دفاتر، پولیس اور دیگر اہم دفاتر کھلے رہیں گے۔

ٹیگز: