Get Alerts

محمود الرشید کو 33 سال ، دیگر رہنماؤں کو 10 ،10 سال قید کی سزا، نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات کا تحریری فیصلہ جاری

محمود الرشید کو 33 سال ، دیگر رہنماؤں کو 10 ،10 سال قید کی سزا، نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی کے دو مقدمات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس میں مختلف سیاسی رہنماؤں اور دیگر افراد کو سزائیں سنائی گئی ہیں۔ عدالت نے میاں محمود الرشید کو 33 سال قید اور چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جب کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، اور عمر سرفراز چیمہ کو دس دس سال قید کی سزا دی۔

محمود الرشید کو مختلف سکیشنز میں سزائیں سنائی گئیں، جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اور اعجاز چوہدری پر جرم ثابت ہونے کی بنا پر سزا دی گئی۔ عدالت نے 23 ملزمان کو بری کر دیا جن کے خلاف جرم ثابت نہ ہو سکا۔

پراسیکیوشن کے مطابق، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر رہنماؤں پر الزام تھا کہ انہوں نے ملک میں جلاؤ گھیراؤ کی کارروائیوں کے لیے عوامی سطح پر انتشار پھیلایا۔ پراسیکیوشن نے واٹس ایپ پیغامات اور 70 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کیں، جن سے ان رہنماؤں کی مبینہ سازش کا ثبوت ملا۔ اس کے علاوہ، فرانزک رپورٹس بھی عدالت میں پیش کی گئیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کی تفتیشی ٹیم نے ملزمان کو قصوروار قرار دیا اور ان کی جانب سے خود کو معصوم قرار دینے کی کوششوں کو مسترد کر دیا۔ ملزمان نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا، جس کے باعث پراسیکیوشن اپنے کیس کو ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔

ٹیگز: