کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، جہاں 100 انڈیکس میں 385 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 220 پوائنٹس تک پہنچا، جس سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی برقرار رہی اور مختلف شعبوں میں خریداری کا رجحان غالب رہا۔
دوسری جانب، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی آئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق، انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 15 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔