Get Alerts

پاکستان کی ڈیمارش پر برطانوی ہائی کمیشن کا ردعمل

پاکستان کی ڈیمارش پر برطانوی ہائی کمیشن کا ردعمل

اسلام آباد: برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستان کی جانب سے قائمقام برطانوی ہائی کمشنر کو ڈیمارش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی پولیس اور پراسیکیوٹرز حکومت سے آزاد ہو کر کام کرتے ہیں۔

ترجمان برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق، اگر کسی غیر ملکی حکومت کو یقین ہو کہ کوئی جرم کیا گیا ہے، تو وہ متعلقہ مواد برطانوی پولیس کے رابطہ کار کو فراہم کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی مواد برطانوی قوانین کی خلاف ورزی کرتا دکھائی دے گا، تو برطانوی پولیس اس کا جائزہ لے گی اور یہ مجرمانہ تحقیقات کا باعث بن سکتا ہے۔
 
 

ٹیگز: