دبئی : کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے درمیان پی ایس ایل کے آٹھویں میچ میں کنگز نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پچ اچھی لگ رہی بڑا سکور بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے ،انہوں نے بتا یا کہ ٹیم میں محمد عامر کی جگہ عثمان شنواری کو شامل کیا جائے گا۔
لاہور قلندر کے کپتان برینڈن میکولم کا کہنا تھا کہ ہم اس میچ کو جیت کر ٹورنا منٹ میں واپسی کریں گے ،جیت ہمارے لئے بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پریشر والا میچ ہے جبکہ اس کی پچ بھی خشک لگ رہی ہے جس سے زیادہ رنز بننے کی توقع ہے۔