سعودی حکومت نے شہریوں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے خبردار کردیا

سعودی حکومت نے شہریوں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے خبردار کردیا
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

ریاض: سعودی حکومت نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا استعمال کرنے کے دوران منفی تصاویر اور پوسٹس جاری کرنے سے گریز کریں اور نہ ہی ایسی کسی سرگرمی کا حصہ بنیں.


سعودی محکمہ انسداد انتہا پسندی نے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر بعض شدت پسند افراد سعودی معاشرے کی منفی تصویر اجاگر کرنے میں مصروف ہے جس سے پوری دنیا میں سعودی عرب کا غلط تاثر جاتا ہے جبکہ بعض سعودی شہری حقیقت کو نہ جانتے ہوئے محض تفریح کیلئے ان تصاویر اور پوسٹیں دوسروں کو بھیجنا شروع کر دیتے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے۔

سعودی محکمہ نے خبردار کیا کہ سعودی شہری ہرگز  ایسی تشہیری مہموں کا حصہ نہ بنیں جو کے سراسر غلط ہیں اور  اس سے ملک کی نیک نامی کو نقصان ہوتا ہے۔