عمران خان عوام تمہارے ساتھ ہے تو میدان سے بھاگتے کیوں ہو؟ مریم نواز

عمران خان عوام تمہارے ساتھ ہے تو میدان سے بھاگتے کیوں ہو؟ مریم نواز
کیپشن: عمران خان عوام تمہارے ساتھ ہے تو میدان سے بھاگتے کیوں ہو؟ مریم نواز
سورس: فائل فوٹو

لاہور: وزیراعظم عمران خان کی طرف سے این اے 75 ڈسکہ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے شدید تنقید کی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جسٹس وجیہ الدین نے  تحریک انصاف الیکشن کا پول کھولا تو اسے پارٹی سے نکال دیا۔اب الیکشن کمیشن نے چوری پکڑی تو اپیلیں کر رہے ہو؟

انہوں نے کہا کہ عوام تمہارے ساتھ ہے تو میدان سے بھاگتےکیوں ہو؟ دھاندلی کرنے والے اہلکاروں کوتحفظ دینے کو اس لیے بے چین ہو کہ وہ کٹہرے میں اگر تمہارا نام لیں گے؟ تمھارا کھیل ختم ہو جائے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی ہے۔  ووٹ چوری میں ملوث افسران کو بچانا ثابت کرتا ہے ہے کہ چوری تمہارے کہنے پر کی گئی۔دوبارہ الیکشن سے فرار ثابت کرتا ہے کہ تم جانتے ہو عوام تمہاری ضمانتیں ضبط کرائے گی! انشاءاللّہ! اللّہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔