وزیراعظم عمران خان کا دو سال بعد جہانگیر ترین سے رابطہ

وزیراعظم عمران خان کا دو سال بعد جہانگیر ترین سے رابطہ

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر خان ترین سے طویل عرصے بعد رابطہ کر لیا اور پی ٹی آئی رہنماکی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین آج طبی معائنے کی غرض سے برطانیہ روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ میڈیکل چیک اپ کی وجہ سے ایک ہفتہ قیام کریں گے۔

قبل ازیں طبیعت خرابی کے باعث جہانگیر ترین لاہور کے بھی ایک نجی اسپتال میں تین روز تک زیر علاج رہے ، اب  لندن میں ان کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین کی لندن روانگی سے قبل وزیراعظم نے پی ٹی آئی رہنما کو فون کیا  اور جہانگیر ترین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا شور جاری ہے اور حکومت و اپوزیشن جماعتیں ملاقاتوں میں مصروف ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے  جہانگیر ترین  سے خفیہ ملاقاتیں کیں ہیں۔

جہانگیر ترین کو 10 ایم این ایز اور 30 ​​ایم پی اے کی حمایت حاصل ہے اور ان کا اپوزیشن کی طرف جھکاؤ حکومتی پوزیشن کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں