این اے 154 لودھراں: مسلم لیگ ن کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج ہوگی

این اے 154 لودھراں: مسلم لیگ ن کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج ہوگی

لودھراں : لودھراں کے حلقے این اے 154 میں مسلم لیگ ن کی درخواست پر  ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج ہو گی۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی 11 بجے اسپورٹس کمپلیکس میں ہو گی۔ دوبارہ گنتی مکمل ہونے میں ایک دوروز لگیں گے۔این اے 154 سے ن لیگ کے امیدوار عبدالرحمٰن کانجو نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔


الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز این اے 154 میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا جہاں سے 8 فروری کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار رانا فراز کامیاب ہوئے تھے۔

رانا فراز نون نے 1 لاکھ 34 ہزار 937 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کے عبدالرحمٰن کانجو ایک لاکھ 28 ہزار 438 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔

مصنف کے بارے میں