کرپشن پر زیرو ٹالرلنس، 70 ہزار تک ماہانہ آمدن والے مستحقین ، 70 لاکھ افراد کو رمضان پیکج گھروں کی دہلیز پر دیں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

کرپشن پر زیرو ٹالرلنس، 70 ہزار تک ماہانہ آمدن والے مستحقین ، 70 لاکھ افراد کو رمضان پیکج گھروں کی دہلیز پر دیں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور:نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ 70 ہزار تک  ماہانہ آمدن والے مستحقین ہیں۔ صحت اور تعلیم کی سہولت ہر شخص تک پہنچے گی۔ 70 لاکھ افراد کو رمضان پیکج ان کے گھروں تک پہنچائیں گے۔ ایئر ایمبولینس شروع کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنے انتخاب کے بعد اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ آپ کی قیادت میں یہ ایوان جمہوری اصولوں اور جمہوریت کے پرچم کو سربلند رکھے گا۔

انھوں نے اپوزیشن کی غیرموجودگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل تھا وہ یہاں ہوتے اور جمہوری عمل کا حصہ بنتے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ جمہوریت میں مقابلہ کرنا کتنا ضروری ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم پر بھی انتہائی مشکل وقت آئے اور وہ مشکل وقت بڑا لمبا عرصہ رہا جب ہر چیز ہمارے خلاف تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مشکلات تھیں، مصائب تھے اور ہمیں ظلم اور بربریت کا نشانہ بنایا گیا لیکن اللہ تعالی کا شکر ہے کہ یہاں موجود ہمارے ہر کارکن نے اور بطور جماعت ہم نے میدان کبھی خالی نہیں چھوڑا۔
 

میرے دل، چیمبر کے دروازے اپوزیشن کیلئے بھی ہر وقت کھلے ہیں، مریم نواز
ملک کی پہلی وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد مریم نواز نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں، میرےدل، چیمبر کے دروازے اپوزیشن ارکان کےلیے بھی ہر وقت موجود ہیں۔ جس نے ووٹ دیا اور جس نے نہیں دیا، سب کی وزیراعلی ہوں، اپوزیشن میری تقریر کے دوران احتجاج کرتی تو مجھے خوشی ہوتی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن موجود ہوتی تو میری تقریر میں شور شرابہ کرتی، ایوان جمہوریت کا پرچم سربلند رکھے گا، تمام مشکلات کے باوجود میدان نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا، اپوزیشن ارکان کو جمہوری عمل میں شامل ہوناچاہیےتھا، امید ہے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر جمہوری عمل کو برقرار رکھیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان کو جمہوری عمل میں شامل ہونا چاہیے تھا، افسوس ہے کہ اپوزیشن کے فاضل ارکان یہاں موجود نہیں ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ قدرت کانظام پہلے مشکلات پھر کامیابیوں سے گزارتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا مقابلہ کسی اور سے نہیں اپنی جماعت میں موجود قدآور شخصیات کی کارکردگی سے ہے، نوازشریف کو پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔مریم نواز نے کہا کہ کسی صورت تہذیب اور اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا رمضان پیکج ’نگہبان‘ شروع کرنے کا اعلان
نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نگہبان کے نام سے رمضان پیکج شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 75لاکھ سے زائد پیکٹس مستحقین کو گھروں پرفراہم کریں گے۔

مریم نواز کا مستحق طلبہ کی تعلیم کا خرچہ اٹھانےکا اعلان
نو منتخب وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے مستحق طلبہ کی تعلیم کا خرچہ اٹھانےکا اعلان کر دیا۔اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئی بچہ پڑھنا چاہتا ہے تو اعلیٰ تعلیم کے لیے وسائل دیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ طلبہ، نوجوانوں کو ای بائیک دیں گے، نوجوانوں کو سود سے پاک قرضے اور ٹریننگ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ، آئی پیڈ اور ٹیبلٹس دیں گے۔

60ہزار روپے سےکم آمدن والے مستحقین ہیں، ان کی مدد کرنا ہم پر فرض ہے، مریم نواز


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 60ہزار روپے سےکم آمدن والے مستحقین ہیں، ان کی مدد ہم پر فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سستے رمضان بازار لگائیں گے، پرائس کنٹرول کمیٹیوں کےآج سے اجلاس شروع ہوں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ چاہتی ہوں بچے اپنے گھر سے کاروبار شروع کریں، اسٹارٹ اپ بزنس کےلیے مالی معاونت کریں گے۔نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ابھی ہمارے پاس تمام مستحقین کا ڈیٹا نہیں، فراہم کرنے کا کہا ہے۔

مریم نواز کا لاہورمیں فری وائی فائی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان


نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں فری وائی فائی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں5سال میں5آئی ٹی سٹیز بنا کر جاؤں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا قسطوں پرسولر پینل دینے کے منصوبے کا اعلان


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو قسطوں پر سولر پینل دینے کے منصوبے کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں فوری ریلیف آسان نہیں ہے لیکن ہم نے اس سلسلے میں منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے، بجلی کے چھوٹے صارفین کو قسطوں پر سولر پینل دینے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔