Get Alerts

سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 700 روپے سستا

سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 700 روپے سستا

کراچی: ملک میں آج سونے کی قیمتوں میں ہلکی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے تک آ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ میں بھی 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 444 روپے ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں کمی آئی ہے اور فی اونس قیمت 7 ڈالر تنزلی کے بعد 5178 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔
 
 
 

ٹیگز: