کراچی: سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد آج ملک میں فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہو گیا۔ اس کمی کے بعد سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 48 ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 599 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 98 ہزار 868 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی سطح پر سونا 7 ڈالر فی اونس سستا ہو کر 3302 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیریقینی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمتوں میں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے، جبکہ مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا رجحان عوام کے لیے وقتی ریلیف ثابت ہو سکتا ہے۔