چینی شخص کو 500 سو کلومیٹر طے کرنے کے بعد غلط سمت کا پتہ چلا

چینی شخص کو 500 سو کلومیٹر طے کرنے کے بعد غلط سمت کا پتہ چلا

بیجنگ: چینی شخص نے نئے سال کے موقع پر پیسے بچانے کیلئے سائیکل پر جانے کا فیصلہ کیا لیکن اسے سائیکل پر جانے کا یہ فیصلہ مہنگا پڑ گیا۔ یہ شخص دسمبر میں چیچیہار شہر سے 17 سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ریژاو کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن جب اس نے 30 دن میں پانچ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کر لیا تو راستے میں صوبہ انہوئی میں ہائی وے پر پولیس اہلکاروں نے روکا اور پوچھا کہ وہ کہاں جا رہا ہے کیونکہ وہ ہائی وے پر سائیکل چلا رہا تھا جہاں سائیکل کا داخلہ ممنوعہ تھا۔

 

تب اسے معلوم ہوا کہ وہ غلط راستے کی جانب گامزن تھا۔ پولیس نے اس شخص سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ٹرین کا ٹکٹ خرید کر دیا۔ غیر ملکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ اس شخص نے دوران سفر پیسے کم ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ کیفیز میں رات گزارتا رہا۔