Get Alerts

خوبصورتی عارضی ہے جس میں وقت کے ساتھ تبدیلی آتی ہے

خوبصورتی عارضی ہے جس میں وقت کے ساتھ تبدیلی آتی ہے

اداکارہ ایشوریا رائے نے کہا ہے کہ خوبصورتی عارضی ہوتی ہے جو وقت کے ساتھ تبدیل ہو جاتی ہے

ممبئی: اداکارہ ایشوریا رائے نے کہا ہے کہ خوبصورتی عارضی ہوتی ہے جو وقت کے ساتھ تبدیل ہو جاتی ہے اس لئے اس پر غرور کرنا ٹھیک نہیں۔ ایشوریا رائے نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں فلم ”اے دل ہے مشکل“ کے رول کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ ایک کردار میں نہیں رہنا چاہتیں اس لئے اس فلم میں ایک مختلف کردار کو ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوبصورتی عارضی ہے جس میں وقت کے ساتھ تبدیلی آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے خود کو کبھی ایک سمت میں نہیں رکھا کیونکہ میں صرف اداکارہ نہیں ہوں میں ماڈل بھی ہوں اور مقابلے میں جیتی ہوئی بھی اس لئے اپنا کیریئر مختلف سمتوں میں رکھنے کا حوصلہ ہے جس کی وجہ سے میں بھارت کی متعدد عالمی فورموں پر نمائندگی کرسکتی ہوں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان پر ان کی والدہ وریندرہ رائے کے بے حد اثرات ہیں وہ میرے وجود کا کلیہ ہیں جنہوں نے مجھے ایک سانچے میں ڈھالا اور میری تعمیر کی اور ایک شاندار انسان بنایا۔