پاکستان نے کلبھوشن کے حوالے سے ٹھوس ثبوت سلامتی کونسل کے حوالے کر دیئے

پاکستان نے کلبھوشن کے حوالے سے ٹھوس ثبوت سلامتی کونسل کے حوالے کر دیئے

اسلام آباد: بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے آنے لگا۔ پاکستان کے دورے پر آئے سلامتی کونسل کے خصوصی وفد کو کلبھوشن کے حوالے سے ٹھوس شواہد فراہم کر دیئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی ادارے کی ٹیم کو بتایا کہ بھارتی جاسوس بلوچستان میں کام کرنے والی تین کالعدم تنظیموں کے ساتھ ملکر کام کر رہا تھا۔ پاکستان نے سلامتی کونسل کے خصوصی وفد سے کلبھوشن کو بین الاقوامی دہشت گردوں کی واچ لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اس موقع پر کالعدم تحریک طالبان اور ملا فضل کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ اقوام متحدہ کی واچ لسٹ کے مطابق 27 تنظیمیں اور 35 افراد مبینہ طور پر پاکستان میں آپریٹ کر رہے ہیں۔

سلامتی کونسل کی خصوصی ٹیم ایسی تنظیموں کیخلاف اقدامات کا جائزہ لینے پاکستان آئی ہے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ حافظ سعید اور ان سے منسلک تنظیموں کیخلاف ٹھوس ثبوت ہیں تو دیئے جائیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں