واٹس ایب صارفین کے لیے 2021 کی پہلی اپ ڈیٹ 

واٹس ایب صارفین کے لیے 2021 کی پہلی اپ ڈیٹ 

لندن : پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے 2021 کی پہلی اپ ڈیٹ جاری کردی ہے ۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ویپ ورژن اور ڈیسک ٹاپ ایپ پر وائس اور ویڈیو کال کی آزمائش کی جارہی ہے ، یہ فیچر بیٹا ورژن میں صارفین کو دستیاب ہے ۔

فیچر میں جب واٹس ایپ ویب پر کال کی جائیگی تو ایک پوپ اپ ونڈو نظر آئیگی ، جس پر یوزرنیم ، پروفائل کی تصویر اور کال ویڈیو آڈیو اور میوٹ بٹنز ہوں گے ۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں واٹس ایپ نے ایک نیافیچر متعارف کرایاتھا جس کے ذریعے صارفین اب آن لائن چیزیں منگوا سکتے ہیں ۔ 

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے نئے فیچر سے کاروباری افراد اور عام صارفین کو فائدہ ہوگا۔ صارفین کٹیلاف دیکھنے کے بعد وہاں موجود اپنی پسندیدہ اشیا آرڈڑ کرسکیں گے ۔ 

واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ویڈیو بھی جاری کی جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ کوئی بھی خوہشمند صارف اگر کوئی چیز آن لائن منگوانا چاہتا ہے تو اسے کیٹلاگ سے اسے منتخب کرنا ہوگا۔