کراچی بلدیاتی انتخابات، جماعت اسلامی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے3 یونین کونسلز کے نتائج روک دیئے

کراچی بلدیاتی انتخابات، جماعت اسلامی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے3 یونین کونسلز کے نتائج روک دیئے

کراچی:بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے3  یونین کونسلز  کے نتائج روک لیئےہیں ۔ 

الیکشن کمیشن نے کراچی کی تین یونین  کونسز کے نتائج روک لیئے ، جن میں صفورہ ٹاؤن کی  2  اور  چنیسر ٹاؤن کی ایک یونین کونسل  شامل ہے ،صفورہ ٹاؤن کی یوسی ایک اور 8، چنیسر ٹاؤن کی یوسی 6 کے نتائج روکے گئے ہیں ۔

الیکشن کمیشن میں سماعت   کے دوران  جماعت اسلامی کے وکیل حسن جاوید کا کہنا تھا کہ  فارم 11 کے مطابق تینوں یونین کونسلز میں جماعت اسلامی کامیاب ہوئی تھی،آر او کے جاری نتائج میں مخالف امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے   ، آراونےنتائج تبدیل کرکے 2 سیٹیں پیپلزپارٹی ،ایک پی ٹی آئی کو دیدی۔

  ممبر پنجاب بابر بھروانہ کا کہنا تھا کہ کراچی کی 6 یونین کونسلز کا کیس کل سنا تھا،  بظاہر کل اور آج والے مقدمات ایک جیسے ہیں،  الیکشن کمیشن نےمقدمہ دیگر 6 یونین کونسلزوالےکیس کےساتھ منسلک کر دیا،کراچی کی  9 یونین کونسلز میں نتائج تبدیلی  کے کیس کی سماعت 2 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔