پی ٹی آئی کی انتخابی مہم سے کوئی  تعلق نہیں، بیٹے کے نام سے ایکس اکاؤنٹ جعلی ہے: جمائما

 پی ٹی آئی کی انتخابی مہم سے کوئی  تعلق نہیں، بیٹے کے نام سے ایکس اکاؤنٹ جعلی ہے: جمائما

لندن: سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کیلئے بیٹے کے نام سے بنائے جانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ کا سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کیلئے ہمارے بیٹے کے نام سے بنائے جعلی ایکس اکاؤنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ فالو کرنے والے جعلی ایکس اکاؤنٹ سے متعلق رپورٹ کریں۔

خیال رہے کہ جعلی اکاؤنٹ جمائما گولڈ اسمتھ کے بیٹے قاسم خان کے نام سے چلایا جا رہا ہے۔