Get Alerts

لاہور پریس کلب کے الیکشن 2026 کے نتائج کا اعلان، ارشد انصاری دوبارہ صدر منتخب

لاہور پریس کلب کے الیکشن 2026 کے نتائج کا اعلان، ارشد انصاری دوبارہ صدر منتخب

لاہور : لاہور پریس کلب کے الیکشن 2026 کے نتائج سامنے آ گئے ہیں، جس کے مطابق ارشد انصاری ایک مرتبہ پھر صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ دیگر منتخب عہدیداروں میں جنرل سیکرٹری افضال طالب، سینئر نائب صدر سلمان قریشی، نائب صدور ناصرہ عتیق اور مدیحہ الماس، خزانچی سالک نواز، جبکہ جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ شامل ہیں۔

گورننگ باڈی کے انتخابات میں سید سجاد کاظمی 936 ووٹ لے کر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار رہے، جبکہ خواجہ سرمد فرخ 806 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ الفت حسین مغل 770 ووٹ کے ساتھ تیسرے، اور اسد محمود گڈو 765 ووٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر آئے۔ ایم احمد رضا، سید بدر سعید، کامران خان، رابعہ عظمت اور ظہیر شیخ بھی کامیاب امیدواروں میں شامل ہیں۔ اقلیتی نشست پر آشر جان 860 ووٹ کے ساتھ منتخب ہوئے۔ اس الیکشن میں مسترد ووٹوں کی تعداد 579 رہی۔

نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور نو منتخب عہدیداران نے صحافی برادری کے مسائل کے حل اور پریس کلب کے کردار کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے صحافیوں کو اپنی چھت فراہم کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کے وعدے پورے کرنے کا یقین دلایا۔

ٹیگز: