لاہور :مشہور سوشل میڈیا اسٹار علینہ عامر نے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیو کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے اسے "ڈیپ فیک" قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے اس گھناؤنی مہم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔
علینہ نے واضح کیا کہ وائرل ویڈیو ان کی نہیں بلکہ اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کا چہرہ استعمال کر کے بنائی گئی ہے۔انہوں نے سی سی ڈی (CCD) اور سہیل ظفر چھٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معصوم لڑکیوں کی زندگیاں برباد کرنے والے ان "ڈیجیٹل دہشت گردوں" کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔
ٹک ٹاکر کے مطابق، "کسی کی فیک ویڈیو شیئر کرنا تحقیق کے بغیر اسے بدنام کرنے کے مترادف ہے، جو کہ ہراسانی کی بدترین شکل ہے۔ انہوں نے اس جعلی ویڈیو کے خالق تک پہنچانے والے کے لیے نقد انعام کا اعلان کر کے اس کیس کو انجام تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ٹک ٹاکر نے فخر سے کہا کہ ان کا خاندان تعلیم یافتہ ہے اور ان پر مکمل بھروسہ رکھتا ہے، جس کی وجہ سے وہ ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے یا خاموش رہنے کے بجائے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔علینہ عامر نے کہاکہ "آج کے دور میں کسی بھی لڑکی کو خاموش نہیں رہنا چاہیے، اپنی آواز اٹھانا ہی ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔