اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءنعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان آج دوپہر 2 بجے خطاب کریں گے اور جشن منایا جائے گا۔
نعیم الحق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”عمران خان 2018ءکے انتخابات میں پاکستانی عوام کے بے انتہا تعاون اور جشن کے موقع پر دوپہر 2 بجے قوم سے خطاب کریں گے، یہ اچھائی اور برائی کے درمیان مقابلہ تھا۔“
IK will inshallah address the nation tmoro at 2 pm in celebration and recognition of the massive support received from the people of Pakistan in the 2018 elections which was a contest between the forces of good and evil.
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) July 25, 2018
یہ بھی پڑھیں۔۔۔نتائج میں تاخیر کی وجہ سازش نہیں ، سسٹم کی خرابی ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے ن لیگ عام انتخابات میں واضح برتری کیساتھ شکست دے دی ہے، جبکہ عمران خان کو ملک کا آئندہ وزیراعظم بھی قرار دے دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بھی وزیراعظم عمران خان کا پیغام جاری کردیا ہے۔ تاہم انتخابی نتائج میں برتری حاصل ہونے کے باوجود تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تاحال تقریر نہیں کی ہے۔ اب تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پارٹی کے سربراہ عمران خان فاتحانہ تقریر شب 2 بجے کے بعد کریں گے۔ عمران خان مزید انتخابی نتائج کا انتطار کر رہے ہیں جس کے بعد وہ تقریر کریں گے۔