سٹاک ایکسچینج میں برتری کا رجحان جاری

سٹاک ایکسچینج میں برتری کا رجحان جاری
کیپشن: مارکیٹنگ ویلیو ایک ارب 33 کروڑ 34 لاکھ 59 ہزار 486 روپے ہے۔,فالل فوٹؤ

کراچی : الیکشن 2018 میں تحریک انصاف کی برتری کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں بھی برتری کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث نہ صرف اربوں روپے کا نیا سرمایہ آیا ہے بلکہ شیئر ہولڈرز کو منافع بھی خوب ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف پاکستانی الیکشن کی گہما گہمی ختم ہوتے ہی نتائج کا انتظار کر رہے ہیں تو دوسری جانب سرمایہ کاروں نے وقت ضائع کرنا مناسب نہیں سمجھا اور سٹاک ایکسچینج میں دل کھول کر سرمایہ کاری شروع کردی ہے۔

صبح 10 بجے تک کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایکس میں 583 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 41 ہزار 922 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں اب تک 2 کروڑ 21 لاکھ 63 ہزار 230 شیئرز کا لین دین ہوچکا ہے جن کی مارکیٹنگ ویلیو ایک ارب 33 کروڑ 34 لاکھ 59 ہزار 486 روپے ہے۔