الیکشن ڈیوٹی کے دوران پاک فوج کے مزید 5 جوان شہید ہوگئے:آئی ایس پی آر

الیکشن ڈیوٹی کے دوران پاک فوج کے مزید 5 جوان شہید ہوگئے:آئی ایس پی آر
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

راولپنڈی: الیکشن ڈیوٹی کے دوران پاک فوج کے مزید 5 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کپتان نے جوڑ توڑ کی کوششوں کیلئے بنی گالا میں اہم اجلاس طلب کر لیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے بیان جاری کیا ہے کہا کہ ا ین اے 12 میں انتخابی مواد کی فراہمی کے بعد واپس آنے والی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے بعد پانچ فوجی جوان شہید ہوگئے ۔انتخابی موادکی فراہمی کے بعدواپسی پر گاڑی 250فٹ گہری کھائی میں گرگئی۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن 2018ء، پی ٹی آئی آگے اور مسلم ن لیگ دوسرے نمبر پر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے مزید کہا گیا کہ فرض کی راہ میں دی گئی قربانی سے بڑی قربانی کوئی نہیں جبکہ الیکشن ڈیوٹی کے دوران دھرتی کے 5 مزید بیٹے وطن پر قربان ہوگئے۔خیال رہے کہ پاک فوج نے عام انتخابات 2018 ءاپنے فرائض کو سرا نجام دیا اور الیکشن کے انعقاد کو کامیاب بنایا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں