سی پیک کے ابتدائی مراحل میں80 فیصد منصوبے مکمل

سی پیک کے ابتدائی مراحل میں80 فیصد منصوبے مکمل

اسلام آباد: سی پیک کے ابتدائی مرحلے میں80 فی صد منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں، بنیادی ڈھانچے میں بہتری اور توانائی کے منصوبوں پر توجہ دی گئی، جن میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔

سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق پاکستان میں شاہراہوں کی تعمیر کے تحت شاہراہ قراقرم پر حویلیاں سے تھاہ کوٹ اور موٹر وے کے منصوبے ایم فائیو پر ملتان سے سکھر تک سڑک کی تعمیر کا کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔

حکام کے مطابق 2019  میں سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت سماجی شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائےگی۔ انہوں نے بتایا کہ اگلی5 سال کے دوران سی پیک کے تحت چھوٹے منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جائےگی.

جن میں سکولوں کی تزئین و آرائش، ہسپتالوں کے نظام میں جدت، غربت میں کمی، ماڈل ولیج کا قیام اور عوام کےلئے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں۔