وزیراعظم پورٹل پر پولیس کے خلاف شکایات کے انبار لگ گئے

A lots of complaints was sent to Prime Minister's portal by the citizens of Punjab

لاہور: وزیراعظم پورٹل پر پولیس کے خلاف شکایات کے انبار لگ گئے ، پولیس کے جوابات سے صرف 50 فیصد شہری مطمئن 50 فیصد نے جواب سے عدم اطمینان کا اظہارکر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب پولیس کے مختلف یونٹس کے خلاف 5 ہزار سے زائد شکایات ان لائن موصول ہوئیں ۔ وزیراعظم پورٹل پر لاہور سمیت پنجاب ٹریفک پولیس کے خلاف 1390 شکایات موصول ہوئیں ۔ 582 شہری شکایات کے ازالے پر مطمئن جبکہ 290 نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔

پی ایچ پی کے خلاف 1252 شکایات موصول ہوئیں جبکہ 656 کا جواب دیا گیا ۔ سیف سٹیز اتھارٹی کے خلاف 815 شکایات موصول ہوئیں ، 153 شہری نے اطمینان جبکہ 356 شہری جواب سے مطمئن نہ ہوئے ۔ لاہور پولیس کے خلاف 350 شکایات موصول ہوئیں ، جواب سے 35 شہری مطمئن جبکہ 135 پولیس کارروائی سے خوش نہ ہوئے ۔

آئی جی پنجاب نے انٹرنل اکاوٹیبلٹی برانچ کو ہر شکایات کا ازالہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ جس کے بعد پولیس حکام نے کہا کہ شہری کسی بھی فورم پر پولیس سروسز ، کارروائی یا آپریشنز کے متعلق شکایت کرے فوری ازالہ کیا جائے ۔